صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

سچ ٹی وی  |  Aug 01, 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یقینا ً یہ خوشی کا موقع ہمارے زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور کامرانیاں لے کر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے، تمام انسانیت کسی نہ کسی طرح اس وبا سے متاثر ہوئی ہے، اس وبا نے معاشی طور پر ساری دنیا کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے، بڑی بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ عیدِ قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا مقصد اس عزم کا اعادہ ہے کہ راہ حق پر چلنے اور عزیمت اور استقامت اختیار کرنے میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آئیں اور جیسی بھی قربانی دینی پڑے ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More