امریکی صدر کا ٹک ٹاک پرپابندی لگانےکا اعلان

نوائے وقت  |  Aug 01, 2020

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  دنیا کی مشہور لپ سنکنگ ایپ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانےکا اعلان کیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشے کے پیشِ نظر ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کر رہے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق چینی انٹیلیجنس کے ذریعے اس سروس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا تھا۔نومبر 2019 میں امریکا نے جاسوسی کے خطرے کے پیش نظر اپنے فوجیوں کو چینی معروف لپ سِنک ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا تھا۔چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے ریکارڈ کے مطابق ٹک ٹاک ایپیلی کیشن کے امریکا میں 2 کروڑ 65 لاکھ فعال صارفین ہیں جن کی عمریں 16 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔گزشتہ دنوں بھی محققین نے انکشاف کیا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر 53 آئی او ایس ایپس صارفین کے کلپ بورڈ کی حساس معلومات کی جاسوسی کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More