مولانا فضل الرحمان کا عید الضحٰی کے موقع پر پیغام

بول نیوز  |  Aug 01, 2020

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے عید کے پرمسرت موقع پر عوام الناس کے لئے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے عید الضحٰی کے موقع پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ میری طرف سے عید الضحٰی آپ سب کو  اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک ہو، اس موقع پر کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد کے مستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہے، کورونا وائرس کے باعث ہمیں گھروں میں رہنا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کنٹرول لائن پر کھوئی سیکٹر کا دورہ کیا گیا ہے جہاں پر آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی دستوں کے ساتھ عید منائی۔

COAS visited troops deployed on frontlines along LOC in Khuiratta Sector. COAS spent time with troops on Eid day, commended their high morale, operational readiness & continuous vigil being maintained along the LOC. While interacting with troops, COAS said that Eid-ul-Azha (1/5) pic.twitter.com/arGxGWgcAh

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2020

عیدالاضحیٰ پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ، وزیراعظمیاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے آبائی گائوں عبدالخیل میں عید الضحی منائی جبکہ مولانا فضل الرحمن نے عبدالخیل میں نماز عید کا خطبہ دیا اور نماز پڑھائی ملک اور قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس  ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے اس لیے عید قرباں پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں جبکہ دعا ہے کہ اللہ کورونا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔

ضرورت مند افراد کوتلاش کر کے ان تک قربانی کا کچھ حصہ ضرور پہنچائیں ، صدر مملکتبعد ازاں صدر مملکت پاکستان نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزمایا، یہ بزرگ ہستیاں ان امتحانات میں پوری طرح سرخرو ہوئیں، آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے، تمام انسانیت کسی نہ کسی طرح اس وباسے متاثر ہوئی ہے، اس وبا نے معاشی طور پر ساری دنیا کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More