دورہ انگلینڈ: پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Aug 01, 2020

لندن: قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے شروع ہو گا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا، ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر شامل ہیں۔

چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے بیس کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے تھے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم (نائب کپتان) اوپنر عابد علی، سینئر بیٹسمین اسد شفیق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق، فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، فاسٹ باؤلر محمد عباس، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More