رحیم یار خان، قربانی کا بیل اناڑی قصائی سے رسہ چھڑا کر بھاگ نکلا

92 نیوز  |  Aug 01, 2020

رحیم یار خان (92 نیوز) رحیم یار خان میں قربانی کا بیل قربانی کے دوران اناڑی قصائی سے رسہ چھڑا کر بھاگ نکلا مالک کی دوڑیں لگوا دیں پکڑنے کے دوران بیل کی ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

لیاقت پور کے علاقے میں یہ واقع پیش آیا ہے جس میں طوفان نامی بیل قربانی کے دوران اناڑی قصائی سے رسہ چھڑا کر بھاگ نکلا جس کو پکڑنے کیلئے مالکان کی دوڑیں لگ گئیں۔

بیل کو پکڑنے کے دوران جانور نے مالک کو ٹکر ماردی بیل کو پکڑنے کے دوران ٹکر لگنے سے دیگر 2 شہری بھی زخمی ہوئے۔

ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد بل آخر طوفان نامی بیل کو قابو کر لیا گیا ہے جس کو سنت ابراہیمی کے لیے قربان کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More