چینی سفارتخانے کےڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں وفد کا آئی ایس پی آرکا دورہ

نوائے وقت  |  Aug 01, 2020

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین ونگ نے وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔ چینی وفد کو آرمی چیف کا پیغام پہنچایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے چینی وفد کا استقبال کیا، چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین  کی وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر آمد پی ایل اے کی 93 ویں یوم تاسیس کے سلسلےمیں ہوئی۔ چینی ڈیفنس اتاشی نے آئی ایس پی آر میں تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف اور مسلح افواج کی طرف سے مبارکباد دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے، پاک چین تعلقات میں دونوں ممالک کے دوران افواج قلیدی حیثیت رکھتی ہیں، دونوں مسلح افواج کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More