امریکہ: دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے سات افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Aug 01, 2020

نیویارک: امریکی ریاست الاسکا میں دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فضائی حکام کا کہنا ہے کہ ایک طیارے میں پائلٹ سمیت پانچ افراد سوار تھے جبکہ دوسرے ائیر کرافٹ کو ریاستی پارلیمنٹ کے رکن چلا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں طیاروں میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ایک طیارہ ہیوی لینڈ ڈی ایچ سی ٹو ساخت کا تھا۔

ادارے نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More