راولپنڈی میں روٹی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 02, 2020

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نان بائیوں نے راولپنڈی میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں تندوروں پر روٹی کے نرخ بڑھا دیے گئے ہیں۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا ،میدہ ،فائن آٹا بہت مہنگا ہوچکا  اس لیے قیمتوں میں اضافہ  ضروری تھا۔اضافے کے اعلان کے بعد خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 12 روپے اور  ۔پتیری روٹی کی قیمت 8 روپے سے بڑھا کر 10 روپے کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی نان بائیوں نے خمیری اور پتیری روٹی کی قیمت بڑھا دی ہے جبکہ آٹا چکیوں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ کیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More