لاہورمیں بارش، لیسکو کے 130 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے

بول نیوز  |  Aug 02, 2020

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، عید کے موقع پر بجلی جانے سے شہریوں کو پریشانی اٹھانا پڑی۔

لیسکو کے دعووں کی بارش نے قلعی کھول دی، فنی خرابی کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ واپڈا ٹاؤن، نشیمن اقبال، حمزہ ٹاون، جوہر ٹاون، کوٹ لکھپت میں بجلی بند ہو گئی۔ چونگی امرسدھو،نشتر کالونی، ایگریک ٹاون، علی پارک، بیگم کوٹ کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔

کوٹ محمدی، بلال گنج، آر اے بازار، نشاط کالونی، گلشن راوی میں بھی بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی۔ نواں کوٹ، بند روڈ کے متعدد علاقے بھی بجلی سے محروم نظر آئے۔ عید کے موقع پر بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More