امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا

اب تک  |  Aug 02, 2020

واشنگٹن: (1 اگست 2020) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف چینی ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کو ایک ایسے انتظامی حکم نامے کی منظوری دیں گے جس کے بعد ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

امریکی حکام نے دعوی کیا تھا کہ ٹک ٹاک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ امریکیوں کی ذاتی معلومات استعمال کر سکتی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا کے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے کہ اس ایپلی کیشن کو چینی حکام چلاتے ہیں یا اس کے صارفین کے ڈیٹا تک چینی حکومت کو رسائی ہے۔

واضح رہے کہ دیگر دنیا کی طرح ٹک ٹاک امریکا میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی ایپلی کیشن ہے اور یہاں اس کے صارفین کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More