انڈین رکن پارلیمنٹ امر سنگھ چل بسے

اردو نیوز  |  Aug 02, 2020

  معروف انڈین سیاستدان اور راجیہ سبھا رکن کے امر سنگھ طویل علالت کے بعد چل بسے۔ ان کی عمر 64 برس تھی۔

سماج وادی پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری امر سنگھ گردے کے مرض میں مبتلا تھے اور گردے کی پیوند کاری کے لیے سنگاپور میں زیر علاج تھے۔

امرسنگھ سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے کافی قریب سمجھے جاتے تھے۔ ایک عرصے تک امیتابھ بچن فیملی کے قریبی دوست رہے۔

T 3612 - pic.twitter.com/znSkQa2Sl6

— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 1, 2020

 بالی وڈاداکار امیتابھ بچن نے اپنے دوست اور سیاستدان امرسنگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔امیتابھ نے تعزیت کے لیےاپنے بلاگ پر لکھا کہ

’غم نڈھال، سرجھکا ہے، صرف دعائیں باقی ہیں۔ قریبی زندگی ، قریبی رشتہ ، روح اب باقی نہیں ہے‘۔

امیتابھ نے سرجھکائے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’امر سنگھ جی ایک متحرک عوامی شخصیت تھے۔ گزشتہ دہائیوں میں ہونے والی کئی بڑی سیاسی تبدیلیوں کے وہ شاہد رہے‘۔

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ  امر سنگھ کی خبر سے دکھی ہوا ہوں۔عام زندگی کے دوران ان کی سبھی پارٹیوں سے دوستی تھی‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More