صبا قمر نے بلال سعید کی آفر قبول کر لی

بول نیوز  |  Aug 02, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ’قبول ہے‘ کی وضاحت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر نے بلال سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں ’قبول ہے‘ لکھا ۔

View this post on Instagram

Qubool hai @bilalsaeed_music

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman) on Jul 31, 2020 at 1:13pm PDT

اداکارہ کی یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔کیونکہ آج کل فنکار اچانک ہی شادی کا سر پرائز دے کر مداحوں کو حیران کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ صبا قمر کے قبول ہے نے بھی مداحوں کو حیران کر دیا اور سوچنے پر مجبور کر دیا کہ یہ دونوں بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے کی گئیں قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئےاداکارہ نے ایک خبر اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بلال سعید کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کام کررہی ہیں ساتھ ہی وہ بلال سعید کے نئے گانے کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں بھی دکھائی دیں گی۔

دوسری جانب بلال سعید نے بھی صبا قمر کو ٹیگ کرتے ہوئے یہی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ قبول ہے۔

View this post on Instagram

Eid Mubarak from us to you all ❤️ @sabaqamarzaman @mohsin.naveed.ranjha @clickbysawaiz

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music) on Aug 1, 2020 at 5:33am PDT

بلال سعید نے اپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی اور صبا قمر کی تصویر شئیر کی جسےدیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ان کے نئے پروجیکٹ کے دوران لی گئی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں بلال سعید نے اہل اسلام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری طرف سے سب کو عید مبارک۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More