پاکستان کرکٹ ٹیم کے مانچسٹر میں ڈیرے، آج پریکٹس کرے گی

92 نیوز  |  Aug 02, 2020

مانچسٹر (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مانچسٹر پہنچ گئی، قومی ٹیم آج پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے میں تین روز باقی رہ گئے، پہلے ٹیسٹ کے لیے شاہینوں نے مانچسٹر میں ڈیرے ڈال لیے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم ڈربی شائر سے مانچسٹر پہنچی اور آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گی، جو اگلے تین دن تک  جاری رہے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  ٹیسٹ  سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More