ایف اے کپ فائنل:آرسنل کی چیلیسی کوشکست،ٹائٹل اپنےنام کرلیا

سماء نیوز  |  Aug 02, 2020

 

ایف اے کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایف اے کپ میں یہ آرسنل کی 14 ویں فتح ہے۔

فائنل کے دوسرے ہاف میں چیلسی کی ٹیم ایک کھلاڑی کو کارڈ ملنے کے بعد 10 کھلاڑیوں کے ہمراہ کھلتی رہی۔ میچ کا لمحہ لمحہ جہاں سنسنی خیز تھا، وہیں کئی فیصلوں نے اسے متنازعہ بھی بنا دیا۔ مشہور انگلش کلب کی ٹيميں ٹرافی کيلئے ٹکرائيں تو چيلسيی کی ٹيم مشکل سے دوچار رہی

چیلسی کے کھلاڑی روس بارکلے اور اونٹونيو کو يلو کارڈز ہوئے اور پھر مڈ فيلڈر مٹائيو کو يلو اور ريڈ کارڈ کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ چيلسي کو باقي ميچ 10 کھلاڑيوں پر ہی گزارا کرنا پڑا، جو اس کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا۔

موقع سے بھرپور فائدہ مخالف ٹیم آرسنل نے اٹھایا اور کپتان اسٹرائيکر اوبا نے اوپر تلے 2 گول کرکے کھیل کا پانسا ہی پلٹ دیا۔ جواب ميں چيلسی کے کرسٹن پوليسک نے گول تو کيا ليکن ميچ کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے آرسنل يہ فائنل جيت گئی۔

يہ ريکارڈ چودہويں مرتبہ تھا کہ آرسنلن ے ايف اے چيلنج کپ کا ٹائٹل اپنےنام کيا ہے اور ابھی تک یہ اعزاز صرف آرسنل کے ہی پاس ہے، جب کہ کلب 24 بار ایف اے کپ کے فائنل تک رسائی کا اعزاز بھی رکھتا ہے، جو کسی اور کلب کے پاس بھی نہیں۔

میچ کا ایک ایک لمحہ دیکھنے کے لائق تھا، جس میں کھلاڑی اور میجنر بھرپور انداز میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔ میچ کے اختتام اور شکست پر کئی چیلسی کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو اتر آئے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ آرسنل نے گزشتہ شکست کا بدلہ لے لیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More