عمران طاہر بھارتی کھلاڑی دھونی کے فین ہوگئے

قومی اخبار  |  Aug 04, 2020

لندن۔۔مہندرا سنگھ دھونی کی خوش اخلاقی نے عمران طاہر کا دل جیت لیا۔پاکستانی نڑاد جنوبی افریقی سپنر کا کہنا ہے کہ مچل مارش کے انجرڈ ہونے پر رائزنگ پونے اسٹارز کے سکواڈ کا حصہ بنا، کپتان دھونی کو صرف ٹی وی پر دیکھا تھا، کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی، پونے کی ٹیم میں منتخب ہوا تو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایک سپر اسٹار سے کس طرح بات کروں گا۔عمران طاہر نے کہا کہ اپنے کمرے کے باہر کھڑا تھا کہ دھونی نے دیکھتے ہی کہا کہ عمران بھائی خوش آمدید، یہ میرا کمرہ ہے جہاں آپ جب چاہے آسکتے ہیں، ایک لیجنڈ کرکٹر کی جانب سے ادا کیلیے جانے والے جملے ان کی شفیق طبیعت کی عکاسی کررہے تھے، ان کے رویہ میں بڑی انکساری ہے، انہوں نے ہمیشہ میرا خیال رکھا اور محبت سے پیش آئے۔عمران طاہر نے بتایا کہ دھونی آموں کے بڑے شوقین تھے، ان کے کمرے کئی اقسام کے آم لائے جاتے تو کھلاڑی لطف اٹھانے کیلیے پہنچ جاتے،اس طرح کی محفلیں عام طور پر سجائی جاتیں جن کی وجہ سے ماحول خوشگوار رہتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More