نظر کو دھوکا دینے والی تصویر

ہم نیوز  |  Aug 04, 2020

انٹرنیٹ پر آئے روز کچھ نہ کچھ ایسا وائرل ہو ہی جاتا ہے جس کو ایک نظر دیکھ کر انسانی آنکھ بھی دھوکا کھا جاتی ہے۔

اس وقت جو تصویرانٹرنیٹ پر وائرل ہے اس کے معاملے میں صارفین کی رائے دو گروپوں میں تقسیم ہے۔ مسائل کو حل کرنے والے بڑے بڑے ماہرین کی رائے بھی متفق نہیں ہیں۔

سرمئی رنگ کی اس تصویر میں چھوٹے چھوٹے چکور خانے بنے ہوئے ہیں۔ اگر کمپیوٹر کے ماؤس کو اوپر یا نیچے کی جانب سکرول کریں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تصویر حرکت کر رہی ہے لیکن اگر ویسے ویکھیں تصویر ساقط نظر آتی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین میں کچھ کا کہنا ہے کہ اس تصویر کا فارمیٹ گیف ہے جس کے باعث یہ حرکت کرتی ہے جب کہ کچھ صارفین اس  کو نظر کا دھوکا قرار دے رہے ہیں۔

تصویر کو اس تحریر کیساتھ اپ لوڈ کیا گیا ہے’یہ گیف تصویر نہیں ہے‘۔ اس تحریر کا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ تصویر بالکل بھی حرکت نہیں کر سکتی۔

سرمئی رنگ کے بیک گراؤنڈ پر چکور سائز کے ڈبے بنائے گئے ہیں اور ہر ڈبے کے درمیان یکساں فاصلہ ہے۔ چاروں کناروں سے یکساں فاصلے کے بعد کچھ جگہ خالی چھوڑی گئی ہے۔

سرمئی رنگ کی اس تصویر کے مرکز میں تقریبا چالیس سرمئی ڈبوں پر مشتمل ایک اور ڈبہ بنایا گیا ہے۔ ایک صارف نے مرکزی ڈبے کے متعلق لکھا کہ اس کو90 ڈگری پر گھمایا گیا ہے جس کے باعث ماؤس اوپر نیچے کرنے سے ایسا لگتا ہے کہ تصویر حرکت کر رہی ہے۔

صارف نے لکھا حقیقت میں تصویر بالکل ساقط ہے لیکن اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ماؤس اوپر یا نیچے کرنے کیساتھ انسانی دماغ اس کو صحیح طرح پروسیس نہیں کر سکتا۔ کیوں کہ تمام ڈبے اور ان کے درمیانی فاصلے کا رنگ یکساں یعنی سرمئی ہے۔

کچھ صارفین نے تجویز دی ہے اگر90 ڈگری پر گھمائے گئے درمیانی ڈبے کو واپس اپنی جگہ رکھ کر دیکھیں تو تصویر ساقط ہی نظر آئے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More