مودی سرکار نے احتجاج کے خوف سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا

اب تک  |  Aug 04, 2020

سرینگر: (4 اگست 2020) بزدل مودی سرکار کو مظلوم کشمیریوں کی جانب سے احتجاج کا خوف۔ چار اور پانچ اگست کو احتجاج کے خوف سے کرفیو نافذ کر دیا۔

بزدل مودی سرکار مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے احتجاج سے بھی خوفزدہ ہو گئی۔ پانچ اگست کے غیر آیینی اقدام کا سال پورا ہونے پر کشمیر پر بھارتی قابض سرکار نے چار اور پانچ اگست کو سری نگر میں مکمل کرفیو کا اعلان کر دیا۔ کرفیو کے نفاذ کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جاری کیے گیے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے سری نگر میں چار اور پانچ اگست کو مکمل کرفیو رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پانچ اگست کے روز بھارتی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More