وائٹ ہاوس اور ڈیموکریٹ رہنماوں میں کرونا وائرس ریلیف پر مذاکرات

نوائے وقت  |  Aug 04, 2020

 امریکی ایوان صدر وائٹ ہاوس اور کانگرس میں حزب اختلاف ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماوں کے درمیان کرونا وائرس کے نئے ریلیف پیکج پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔نئے ریلیف پیکیج کا مقصد کرونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔مذاکرات کے اس دور کا آغاز امریکی عوام کو پہلے سے دیے گئے ریلیف پیکج کے اختتام پر ہوا۔ پہلے پیکج کے تحت بے روزگار افراد کو وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ہفتے ریاستوں کی طرف سے دیے گئے بےروزگاری الاونس کے علاوہ اضافی 600 ڈالر دیے گئے۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والی بات چیت میں امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی، سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنما چک شومر اور ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے وزیر خزانہ سٹیون منوشن، اور وائٹ ہاوس کے چیف آف دی سٹاف مارک میڈوز شامل تھے۔اس بات چیت میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ حکمران ری پبلیکن اور حزب اختلاف ڈیموکریٹک جماعتوں میں نئے ریلیف پیکج پر اختلافات کی وجہ سے تعطل کا کوئی حل نکالا جائے۔نئے ریلیف پیکج کے حجم اور اس کے دورانیے پر دونوں جماعتوں کی مختلفآرا سامنے آئی ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے مطابق اس ریلیف پیکج کے لیے 3ٹریلین ڈالر فراہم کیے جائیں۔ دوسری طرف ری پبلیکن پارٹی چاہتی ہے کہ نئے ریلیف پیکج کی مجموعی مالیت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More