عید کے بعد یہ تو پھر ہونا ہی تھا ، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے حتمی انتظامات طے پا گئے

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عید کے بعد یہ تو پھر ہونا ہی تھا ، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے حتمی انتظامات طے پا گئے ، تمام بچوں اور اساتذہ کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں ۔۔۔۔دنیا بھر میں کرونا نے جیسے ہی تباہی مچانا شرو۱ع کی ویسے ہی دنیا بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تاہم اب آہستہ آہستہ تعلیمی ادارے کھولے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ  پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں۔ وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فول پروف کورونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔ نئے ان ایس او پی کے تحت اسکول کھلنے پر کسی بھی اسکول میں اسمبلی نہیں ہوگی،طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائیگی، ہر کلاس روم ٹیچرز اسٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش سپرے لازم ہوگا،ایک ڈیسک پر تین کی بجائے2طلبہ بیٹھ سکیں گے،طلبہ طالبات ٹیچرز ایک دوسرے کو پین، پنسل کاغذ ربر،کھانا بھی نہیں دے سکیں گے۔ طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہوگا۔ کلاس میں صرف 3 مضامین ریاضی،انگریزی ،سائنس پڑھائی جائے گی دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا،ایک کلاس میں 20بچے بیٹھ سکیں گے طلبہ طالبات زیادہ ہونے کی صورت میں مارننگ اور ایوننگ دو شفٹیں کی جائیں گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More