کیا آپ جانتے ہیں کہ ماہ جبین کا کردار کس کے اوپر لکھا گیا ؟ جانیں پیار کے صدقے کی اصل کہانی کے پیچھے چھپے وہ راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Aug 04, 2020

ڈرامہ سیریل ''پیار کے صدقے'' مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ اس میں تمام کرداروں کو ایک طرف جبکہ ماہ جبین کے چرچے ہر جگہ عام ہیں۔ جیسی اس کی اوٹ پٹانگ حرکتیں ہیں کبھی کسی کو پیار کرتی تو کسی کو ڈانٹ دیتی، کسی کو مارتی تو کسی سے جھگڑتی ہے۔


کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی فرضی کردار ہے۔۔۔؟ یا کوئی حقیقت۔۔۔؟ اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے ڈرامہ '' پیار کے صدقے'' کی مصنفہ زنجبیل عاصم نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ:


'' ماہ جبین کوئی اور نہیں حقیقی زندگی میں خود میں ہی تھی جب میں دسویں میں تھی تو جتنی موٹی تھی میں اتنی ہی میری عقل موٹی تھی اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا تھا، میں پڑھائی میں اس قدر سست تھی کہ ٹیچر بورڈ پر جو سوال مٹانے لگتی تھی میں اس کو اتارنا شروع کرتی تھی اور اکثر مجھے رپورٹ کارڈ میرے منہ پر پھینک کر دی جارہی ہوتی تھی اور یہ بڑا شرمندگی کا احساس ہوتا تھا میرے لیئے.
کبھی کلاس میں وکئی سوال پوچھتی تھی تو ٹیچر نہیں بتاتے مجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے اور کلاس میں سب بچے مجھ پر ہنستے تھے اور یوں ہی وقت گزرتا گیا میری شادی ہوگئی اور شادی کے بارہ سال بعد میرے شوہر کا انتقال ہوگیا میری دو بیٹیاں تھیں دونوں کی کفالت خود ہی کرنی تھی اور اسی بناء پر خود کمانے کے لیئے نکلی تو کیا کرتی مجھے کچھ آتا نہیں تھا بچپن سے میری کہانیاں بنانے اور خود لکھنے کا ہنر زیادہ تھا جس کو کبھی سوچنے کی زحمت نہ ہوئی مگر پھر میری پھپھو نے مجھے سمجھا اور بس اسی وقت سے میں لکھتی چلی گئی اور میں آگے بڑھتی گئی.
میری سوچنے کی صلاحیت تیز ہے جو پیپر پر ڈھالنا جانتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ زندگی نے کہاں سے کہاں لا کر کھڑا کردیا آج کوئی سوچ نہیں سکتا کہ میں وہی زنجبیل ہوں جو پہلے کبھی ہوا کرتی تھی۔"



مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More