سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فیاض الحسن چوہان

اب تک  |  Aug 04, 2020

لاہور: (4 اگست 2020) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے مریضوں میں نمایاں کمی کی باعث سروسز اسپتال، جناح اسپتال، پی آئی سی سمیت بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیئے گئے ہیں۔ کورونا سے نمٹنے کے لیئے پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات کو سپریم کورٹ نے بھی سراہا ہے۔ سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

صوبائ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کہ کورونا وائرس کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران معزز جج صاحبان نے بزدار حکومت کے انتظامات کو موثر قرار دیا۔ معزز بینچ نے کہا کہ بزدار حکومت کے کورونا مخالف اقدامات مثبت اور درست سمت میں ہیں۔ ان حوصلہ افزا ریمارکس کی روشنی میں پنجاب حکومت کورونا پھیلاؤ کے خلاف مزید اقدامات جاری رکھے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کورونا کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی جانب سے اس سے پہلے بھی پنجاب حکومت کےاقدامات کی تحسین کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More