سندھ حکومت گندم بحران کی ذمہ دار قرار

جی این این  |  Aug 04, 2020

اسلام آباد: وفاقی وزیر فخر امام نے سندھ حکومت کو گندم بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ گندم کے بحران میں سندھ حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی،اس وجہ سے سندھ حکومت ذمہ دار بنتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فخر امام  کا کہنا تھا کہ کاشتکار جتنی گندم پیدا کرتا اس کا آدھا وہ اپنے پاس رکھتا اور باقی کی جو گندم حکومت کے پاس آنی ہوتی تو اس وقت درمیان کے ذخیرہ اندواز فائدہ اٹھاتےہیں،ہمارے 44فیصد لوگوں کا تعلق کاشتکاری سے ہے جس کہ باعث ہمیں بے روز گاری کا زیادہ مسئلہ نہیں ہوا،اس بار ہم سب سے زیادہ اہمیت زراعت کو دیں گےاور زراعت کے سیکٹر کو مین سٹریم پر لے کرآئیں گے،چائنہ سے ٹیکنالوجی لے کر آئیں گے اور ریسرچ کے ادارے بنائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More