پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

92 نیوز  |  Aug 04, 2020

 لاہور (92 نیوز) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ اظہر علی قیادت کریں گے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق ، امام الحق ، شان مسعود، محمد رضوان، سرفراز احمد، فواد عالم شامل ہیں۔ محمد عباس، کاشف بھٹی، نسیم شاہ، شاہین آفریدی ، شاداب خان، سہیل خان اور یاسر شاہ کو بھی اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کے اعلان کے موقع پر کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کھلاڑی سیریز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ مانچسٹر ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More