عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میںسونے کی قیمت میں استحکام کے باوجودپاکستان میں سونے نرخ اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1975ڈالر فی کیرٹ پر مستحکم رہی لیکن پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 23 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 224 روپے پر پہنچ گئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More