شاہد آفریدی سے کرکٹ سیکھنا چاہتا ہوں،ترگُت

سماء نیوز  |  Aug 04, 2020

پاکستان مقبول ہونے والا ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اہم ترین کردار ’ترگت الپ‘ نے شاہدآفریدی اور وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں جب پاکستان آیا تو ضرور لالہ سےکرکٹ سیکھنا چاہوں گا۔

اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے جنگیز جوشقون نے بتایا کہ مجھے پاکستان سے بہت ساری شادی کی آفرز ہوئی ہیں جبکہ پاکستان آیا تو ضرور لالہ سےکرکٹ سیکھنا چاہوں گا، مجھے پاکستان کی بریانی بہت پسند ہے میں پاکستانیوں سے پیار کرتا ہوں انہیں گلے لگانا چاہتا ہوں۔

ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے جنگیز جوشتون نے بتایا کہ وہ استنبول میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی،انہوں نے کہا کہ میں 10سال پہلے باسکٹ بال کاکھلاڑی تھا اور میں تین سال تک باسکٹ بال کا پروفیشنل پلیئر رہا،انجری کے باعث میں نے باسکٹ بال چھوڑ دی اور ماڈلنگ میں آ گیا۔

جنگیزجوشقون نے بتایا کہ ارطغرل ڈرامے کے دوران کوہنی ٹوٹ گئی تھی جبکہ چوتھا سیزن بہت مشکل تھاجس میں مجھ پر تشدد کیاگیا۔

انٹرویو کے دوران پاکستان میں اداکاری کے حوالے سے جنگیز کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ڈرامے اور فلم کی کہانی اور کردار نے اُنہیں متاثر کیا تو وہ لازمی پاکستان میں کام کرنے کا سوچیں گے ۔

ڈرامے کے یادگاری لمحات کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کےدوران منگول سپاہی زیادہ پُرجوش ہوگیا منگول سپاہی نے گردن پر تلوار رکھی جوآنکھ کے قریب لگی میری آنکھ بچ گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More