کشمیری عوام پر جبر اور آئینی ترمیم کیخلاف بھارتی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیا

نوائے وقت  |  Aug 04, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)کشمیری عوام پر جبر اور آئینی ترمیم کیخلاف بھارتی چیف جسٹس کو خط لکھا گیا ہے ,یہ خط جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لکھا.خط میں بھارتی چیف جسٹس کو آرٹیکل 370 میں ترمیم پر از خود نوٹس لینے کیلئے زور دیا گیا.خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 32 کے تحت از خود نوٹس لینے کا اختیار ہے, بھارتی حکومت نے آئین کے برعکس ایک آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی ہے, بھارتی حکومت کی آئین میں ترمیم آئینی تقاضوں کی نفی ہے, گورنر کو آئین کے آرٹیکل 370 میں ترمیم کا کوئی اختیار نہیں ہے ,بھارتی چیف جسٹس کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری کے بنیادی حقوق کی پامالی نوٹس لیں .بھارتی چیف جسٹس آرٹیکل 370 میں ترمیم کو ختم کریں اور کشمیریوں کے آئینی تحفظ کو یقینی بنائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More