بیروت میں  طاقت ور دھماکے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

وائس آف امریکہ اردو  |  Aug 04, 2020

ویب ڈسک —  بیروت کے مرکز کے قریب ایک زور دھماکے میں کم ازکم 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ خبررساں ادارے رائیٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی اپارٹمنٹس کی بالکونیاں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ پھوٹ گئے۔

کئی برسوں کے بعد ہونے والے اس طاقت ور دھماکے سے زمین لرز گئی جس سے کئی لوگوں کو یہ محسوس ہوا کہ جیسے زلزلہ آگیا ہو۔

دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس طاری ہو گیا۔ اور کئی لوگ چیختے چلاتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

بیروت سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ کئی لوگ گھروں سے باہر نکل کر اپنے عزیز و اقارب کو تلاش کرتے دیکھے گئے۔

دھماکہ ایسے وقت پر ہوا، جب رفیق حریری قتل کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا ہے

اقوام متحدہ کی عدالت میں حزب اللہ کے چار ارکان پر سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے

اس مقدمے کا فیصلہ جمعے کے روز سنایا جائے گا

​مزید خبروں کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More