بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانے کا مشن، ملک بھر میں آج یوم استحصال منایاجائیگا

بول نیوز  |  Aug 05, 2020

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانے اور پاکستان میں بھارت کے خلاف یوم استحصال منانے کی  بھرپور تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں یوم استحصال منایا جائیگا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سینیٹ کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آج صبح 10 بجے  سائرن بجائے جائیں گے اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی  اختیار کی جائیگی۔

پاکستان کا 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلانمسئلہ کشمیر پر سینیٹ کا خصوصی اجلاس بھی آج  ہوگا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایوان بالا سے خطاب کریں گے، صدر مملکت اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق اقوام عالم کی توجہ مبذول کرائیں گے جبکہ صدر عارف علوی اسلام آباد میں کشمیر مارچ کی  قیادت  بھی کریں گے۔

دوسری جانب مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم مارچ کی قیادت کریں گے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی مارچ میں شریک ہوں گے۔

کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا صوبائی دارالحکومتوں اور گلگت بلتستان میں بھی کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا  جائے گا جبکہ اسلام آباد کی کشمیر ہائی وے کا نام بدل کر سری نگر ہائی وے  رکھ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا ہے، اس ضمن میں وزیر مواصلات مراد سعید نے سرینگر ہائی وے کی تختی کی نقاب کشائی کردی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل، یادگاری ٹکٹ جاریاس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے یک طرفہ الحاق اور بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل ہونے پر پاکستان نے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا کیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ دنیا بھر میں گھومے گا اہم دفاتر، سفارت خانوں میں جاے گا اور کشمیر کے مظالم کی عکاسی کرے گا۔

اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ میں زنجیر کا مطلب پورے کشمیر کو محاصرے سے دنیا سے کاٹ دینا ہے،  کشمیر ہماری شہہ رگ ہے یہ ٹکٹ جہاں پہنچے گا بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More