پاکستان میں آج مزید 571 افراد میں وائرس کی تشخیص

بول نیوز  |  Aug 05, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 571 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 280871 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 571 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 311 ، اسلام آباد میں 19  ، خیبرپختونخوا میں 71 ، پنجاب میں 139 ، بلوچستان میں 3 ،گلگت بلتستان میں 20 اور  آزاد کشمیر میں 8  کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 122013 ، بلوچستان میں 11780 ، خیبرپختونخوا میں 34324 ،اسلام آباد میں 15095 ، گلگت بلتستان میں 2218 ، پنجاب میں 93336 اور آزاد کشمیر میں 2015 مریض موجود ہے۔

پاکستان میں آج مزید 322 افراد میں وائرس کی تشخیص

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 311 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 122013 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں 8  افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 2015 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 139 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 93336 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 71 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 34324 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More