بھارت نے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کو کھلی جیل میں بدل دیا اوراس کی معیشت تباہ ہوگئی:وزیراعظم

ریڈیو پاکستان  |  Aug 05, 2020

File Photo

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مودی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام سے متنازعہ علاقہ ایک کھلی جیل میں بدل گیاہے اوراس کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ نریندرمودی اپنے ملک کی سیکولرشناخت تباہ کرنے کے ذمہ دارہیں اوربھارت آرایس ایس کے انتہاپسندنظریے کے زیراثرہے۔عمران خان نے کہاکہ بھارت کے مسلمانوں کوبالکل اسی قسم کی صورتحال کاسامناہے جوحالات نازی جرمنی میں یہودیوں کی نسل کشی کے دوران تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ اس تنازعہ کے پُرامن حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More