یوکرائن ، مشہور گلوکار کی ٹکڑوں میں کٹی لاش برآمد

بول نیوز  |  Aug 05, 2020

یوکرائن کے مشہور پاپ  سنگر کی گھر کے فریج سے  ٹکڑوں میں کٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے معروف گلوکار 30 سالہ اینڈی کارٹ رائٹ کو اُن کی اہلیہ 36 سالہ  مرینہ نے مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد لاش کو چاقو سے کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کیا، پھر واشنگ مشین میں دھویا اور پلاسٹک کے تھیلوں میں ڈال کر فریج میں رکھ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اینڈی کارٹ رائٹ کی لاش ٹکڑوں میں فریج سے ملی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قتل کس نے کیا ہے۔

 گلوکار کی اہلیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ کورونا وبا کے باعث گلوکار ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور منشیات کا بے دریغ استعمال کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

گلوکار کی اہلیہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اینڈی کارٹ رائٹ کے مداحوں کو منشیات کے باعث ہلاکت پر افسوس ہوتا، اس شرمندگی سے بچنے کیلیے لاش کے 4 روز تک ٹکڑے ٹکڑے کیے، انہیں دھویا، نمک چھڑکا اور تھیلوں میں سی کر فریج میں رکھ دیا جبکہ لوگوں کو بتایا کہ گلوکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More