کراچی تا پشاور ریلوے لائن کی اپگریڈیشن کیلئے 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز کے منصوبے کی منظوری

اب تک  |  Aug 06, 2020

اسلام آباد: (05 اگست 2020) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی تا پشاور مین ریلوے لائن کی اپگریڈیشن کے 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز سے ریلوے ایم ایل ون اپگریڈیشن اور حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان اور چین کی حکومتوں کی شراکت داری سے منصوبے پر تین مرحلوں میں کام ہوگا۔ منصوبے کے تحت 2 ہزار 656 کلومیٹر موجودہ ٹریک کی اپگریڈیشن کی جائے گی جس سے مسافر ٹرینوں کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 165 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوجائے گی۔

ایکنیک نے پاکستان سنگل ونڈو منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔ 2023ء تک مکمل ہونے والے منصوبے کے تحت کراس بارڈر تجارت میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئے گی۔ ون ونڈو کے ذریعے بیرونی تجارت کیلئے درکار لائسنس، سرٹیفیکیٹس اور پرمٹس سمیت دیگر دستاویزات کا حصول خودکار سنگل انٹری سینٹریلائزڈ حب کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔

کمیٹی نے کراچی میں بی آر ٹی ریڈلائن منصوبے کی کاسٹ شیئرنگ ریشو میں تبدیلی کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں یو ایس پاکستان علم کوریڈور کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب  کی نظرثانی شدہ لاگت کے پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More