فیس بک کی جانب سے بڑا اعلان

بول نیوز  |  Aug 07, 2020

عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف کمپنیز اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ملازمین کو اب اگلے سال جولائی تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیس بک ملازمین کو جولائی 2021 تک گھروں سےکام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفسز جانا شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔

اس سے قبل گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالے سے اگلے سال جولائی تک کی توسیع کی تھی۔

گوگل نے اپنے بیشتر ملازمین کو مزید ایک سال تک گھروں سے کام کرنے کی اجازت دیدی تھی، جس کے بعد ملازمین اب جولائی 2021 تک گھروں سے کام کرسکتے ہیں۔

کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت گوگل نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات دی تھی۔

انتہائی ضروری عملے کو دفتری امور کے انجام دہی کے لیے دفاتر میں آنے کی اجازت ہے جس کے لیے انہیں خصوصی ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

گوگل کے سی ای او سندر پچاری نے ملازمین کو بذریعہ ای میل گھروں سے کام کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے آئندہ کے ٹاسک کے لیے ‘ورک فرام ہوم’ آپشن کے تحت پالیسی کو مدنظر رکھنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے ملازمین کو بتایا کہ وہ ملازمین جن کے لیے دفاتر آنا ضروری نہیں وہ گھروں اور متبادل جہگوں سے اپنی سہولت کے مطابق 30جون 2021 تک کام جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More