راوی پراجیکٹ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ پاکستان لانے کا سبب بنے گا، عمران خان

اب تک  |  Aug 08, 2020

اسلام آباد: (07 اگست 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی پراجیکٹ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ پاکستان لانے کا سبب بنے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج راوی سٹی کا سنگ بنیاد رکھ کر بہت خوش ہوں۔ تاریخ کے بڑے میگا پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ راوی پراجیکٹ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ پاکستان لانے کا سبب بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راوی منصوبے سے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی۔ اس منصوبے سے ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کی 40 انڈسٹریاں جڑی ہوئی ہیں۔ منصوبے سے قومی قرضوں کو اتارنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More