بھارتی مسافر طیارہ کا حادثہ: بالی ووڈ اداکاروں کا اظہارافسوس

سماء نیوز  |  Aug 08, 2020

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ زرین خان نے بھارتی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں طیارے میں سوار مسافروں کے سوگواروں کے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے طیارے کے زخمیوں کے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی جبکہ ہلاک ہونے والے مسافروں کیلئے دکھ کا اظہار کیا ۔

بھارتی رياست کيرالا ميں ايئر انڈيا کا طيارہ کريش لينڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گيا جس کے باعث حادثے ميں پائلٹ سمیت 14 مسافر ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جس میں 15 کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والے طيارے ميں 190 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد طيارہ دو حصوں ميں تقسيم ہوگيا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More