ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل

92 نیوز  |  Aug 09, 2020

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کی رینکنگ میں بہتری ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہوگئے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹیسٹ باؤلرز کی فہرست میں دسویں پوزیشن پرآگئے، بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے اور آسٹریلیا کے لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے کرس ووکس دو درجے ترقی پا کر آل راؤنڈر کی فہرست میں ساتویں پوزیشن پر آگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More