ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی واقع

روزنامہ اوصاف  |  Aug 09, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کروناوائرس کا شکار ہونے والے مزید 8افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ جبکہ 634نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 7 سو 91 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 390 ایک  کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 21 لاکھ 27 ہزار 89 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 549 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 635 ہو گئی ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More