پاکستان اور سعودی عرب کے حالات کشیدہ ہوتے  ہی خصوصی طیارہ سعودی عرب روانہ، اہم خبر آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 09, 2020

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد والمدارس کے صدر علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی گذشتہ روز سعودی ایئر لائن کے طیارے سے نجی دورہ پر سعودی عرب گئے ہیں۔علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا ذاتی نوعیت کا یہ سفر پہلے سے طے شدہ اوراس کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں اور اس سلسلہ میں بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جانا چاہئے۔علامہ حافظ طاہر اشرفی نہ کسی شخصیت کا پیغام لے کر گئے ہیں اور نہ ہی پاکستان اور سعودی عرب کے حالات میں اس طرح کی کشیدگی موجود ہے،لہذا علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا ذاتی نوعیت کا یہ سفر پہلے سے طے شدہ اوراس کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More