حیسکو اور سیپکو کو منتخب نمائندوں کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہوگا، گورنر سندھ

اب تک  |  Aug 09, 2020

کراچی: (09 اگست 2020) سندھ میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حیسکو اور سیپکو کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور منتخب نمائندوں کی شکایات کا فوری ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہوگا۔

گورنرہاؤس میں توانائی کی صورتحال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمرا یوب خان اور معاون خصوصی شہزاد قاسم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں بجلی کی صورتحال، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی، اس میں بہتری اور وفاقی حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور بجلی کی فراہمی سے متعلق منتخب نمائندوں کی شکایات کا فوری ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جلد وفاقی وزیر توانائی کے ساتھ حیسکو اور سیپکو کے اضلاع کا دورہ کروں گا۔ اس اجلاس کا مقصد منتخب نمائندوں اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ساتھ بیٹھا کر مسائل حل کرنا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں اراکین اسمبلی سمیت حیسکو اور سیپکو کے حکام بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More