حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے معاملے پر اپوزیشن میں اختلافات

اب تک  |  Aug 09, 2020

اسلام آباد: (9 اگست 2020) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے معاملے پر اپوزیشن میں اختلافات ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی جے یو آئی کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں۔ مشترکہ اجلاس میں حکومت کا ساتھ دینے پر مولانا فضل الرحمان دونوں جماعتوں سے ناراض ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان مشترکہ اجلاس میں حکومت کا ساتھ دینے پرن لیگ اور پیپلز پارٹی سے ناراض ہوگئے ہیں۔ اس ناراضگی کے سبب اے پی سی سے قبل رہبر کمیٹی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف تنہا ہی تحریک چلانے پر غور کررہے ہیں اور اپنی حکمت عملی کا جلد اعلان کریں گے۔اس حوالے سے جے یو آئی سات ستمبر کو پشاور جبکہ چودہ ستمبر کو چترال میں جلسہ عام کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More