وزیراعلی خیبرپخوانخواہ محمود خان نے پشاور ائیرپورٹ پرشجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

اب تک  |  Aug 09, 2020

پشاور: (9 اگست 2020) وزیراعظم کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں بھی ورلڈ اربن فارسٹ اور ٹائیگر فورس ڈے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ وزیراعلی محمود خان نے پشاور ائیرپورٹ پر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا کہتے ہیں خیبر پختونخوا میں پانچ سال میں ایک ارب بیس لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ ملا ہے۔

شجر کاری مہم کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق صوبے کے ساتوں ڈویژن میں پودے لگانے کا کام کیا جائے گا۔ اضلاع کی انتظامیہ ہمارے سینیٹرز،منتخب نمائندے،وزیر،مشیر اور معاونین خصوصی اپنے اپنے علاقوں میں پودے لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے تین سال میں اپنا ٹارگٹ پورا کرلیں گے ٹائیگر فورس کے جوان اس مہم میں ہمارے شانہ بشانہ ہیں،ٹائیگر فورس کے جوانوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More