فواد عالم کو اگلے ٹیسٹ میں موقع دینا چاہیئے،وسیم اکرم

سماء نیوز  |  Aug 10, 2020

فوٹو: اے ایف پی

سابق کپتان وسيم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو انگلینڈ کےخلاف اگلے ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ میں موقع دینا چاہیئے۔

سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اگلے ٹیسٹ میں ٹرننگ وکٹ میسر نہیں ہوگی اور پاکستان کو ایک اسپنر اور اضافی بیٹسمین کے ساتھ ٹیم میدان میں اتارنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 کی اوسط سے رنز کیے ہوئے ہیں اس لیے انہیں دوسرے ٹیسٹ میں موقع دینا چاہیئے۔ اگر میں کپتان ہوتا تو لازمی ٹیم میں شامل کرتا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے ساؤتھ ہیمپٹن میں شرو ع ہوگا۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ تین وکٹوں سے ہار چکی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ مانچسٹر ٹيسٹ ميں پاکستانی ٹيم نے غلطياں کيں کرکٹ ميں کپتان کا کردار اہم ہوتا ہے اور اگر سيريز ہارے تو پی سی بی کو اظہر علی کے بارے ميں سوچنا پڑے گا۔ پہلے ٹیسٹ میں سینیئر کھلاڑی اظہر علی اور اسد شفیق کچھ نہ کرسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل ميں بابراعظم يا شان مسعود ٹيسٹ کپتان ہوسکتے ہيں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بالرز کو ريورس اس ليے نہيں ملی کیونکہ ٹیم نے گيند کا خيال نہيں رکھا اور غلط طریقے سے اس کو رگڑتے رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More