منظم انداز میں نیب دفتر کے باہر کا ماحول خراب کیا گیا:وزیر خارجہ

نوائے وقت  |  Aug 12, 2020

ااسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منظم انداز میں نیب لاہور کے دفتر کے باہر کا ماحول خراب کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رانا تنویر اگر موقع پر نہ ہوتے تو ان کا نام مقدمے میں نام نہیں ہوتا۔ منظم انداز میں نیب لاہور کے باہر کا ماحول خراب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر گاڑیوں میں پتھر کہاں سے نمودار ہوئے ؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آج ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے۔ منی لاڈرنگ کی وبا اس ملک میں رہی ہے اور ہم نے ہی اس کا خاتمہ کرنا ہے۔اانہوں نے کہا کہ ہم ہر معاملے میں حزب اختلاف کی تجاویز لیتے ہیں اور تمام معاملات پر حزب اختلاف کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایف اے ٹی ایف پر بھی طویل نشست ہوئی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ہنگامہ آرائی کی جس پر وزیر خارجہ نے پوچھا کہ میں نے کیا غلط بات کی ؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانون سازی ضروری ہے جبکہ حزب اختلاف کے کچھ ساتھی کہہ رہے تھے کہ نیب بل کے علاوہ بات ہو ہی نہیں سکتی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More