آصف زرداری عدالت کا فیصلہ چیلنج کریں گے

بول نیوز  |  Aug 12, 2020

فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری پر وکیل کی عدم موجودگی میں فردجرم عائد کی گئی، عدالت کو دو تین دن کی مہلت دینی چاہیے تھی۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو میں پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر سے مشورے کے بعد اسے چیلنج کرنے کا فیصلہ کریں گے، حکمرانوں کی ذمہ داری ہے قانون سازی میں اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلیں۔

فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی صحت پہلے سے بہتر ہے، زرداری دل کے مریض بھی ہیں 65 سال کی عمر میں جسم میں مدافعت بھی کم ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی صحت انھیں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دیتی ، عالمی وبا کورونا کے پیش نظر عدالتوں میں آنے والے احتیاط نہیں کرتے، سماجی فاصلہ بھی نہیں ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More