اسکاٹ لینڈ: ٹرین حادثے کے باعث تین افراد ہلاک، متعدد افراد شدید زخمی

ہم نیوز  |  Aug 12, 2020

لندن: اسکاٹ لینڈ میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث تین افراد ہلاک اور متعدد کے شدید زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی کے مطابق اسکاٹ ریل ٹرین اسٹون ہیون کے علاقہ میں ایک جنگل میں پٹری سے اتر گئی، جس سے جنگل میں آگ لگ گئی۔

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹروجن نے کہا ہے کہ مشرقی ساحلی علاقے میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کا بڑا واقعہ ہوا ہے۔

نیکولا اسٹروجن کے مطابق اس واقعہ میں متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی واقعہ میں متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More