کورونا وائرس مزید کتنے سال جاری رہے گا؟ عالمی ادارہ صحت نے خطرے سے خبردار کر دیا

ہماری ویب  |  Aug 22, 2020

نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کورونا کی وبا مزید 2 سال تک جاری رہ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کرورنا وائرس سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ 1918 کے ہسپانوی فلو کی وبا کو ختم ہونے میں 2 سال لگے تھے۔

ڈی جی عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک میں کورونا کی منتقلی کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، لیکن کووڈ 19 منتقلی کی شرح میں کمی کا مطلب جیت ہر گز نہیں ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس 2 سال تک جاری رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کرونا پھیلاؤ روکنے میں مدد کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

اس سے قبل بھی 19 اگست کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔

واضح رہے کہ دنا بھر میں کورونا وائرس سے لوگوں کی اموات کی تعداد 2 کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، 7 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 4 ہوگئی اور 6231 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 73 ہزار 579 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More