سب سے کماؤ پوت فٹبالر کون

سماء نیوز  |  Sep 16, 2020

بشکریہ گول ڈاٹ کام

فٹ بال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے کا مقابلہ لائنل میسی نے جیت لیا۔

رواں سال سب سے زيادہ کمانے والے فٹبالرز ميں لائنل ميسی ايک بار پھر سب سے آگئے نکل گئے۔ فوربز نے امير ترين فٹ بالرز کی نئی فہرست جاری کردی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لائنل ميسی نے رواں سال 126ملين ڈالرز کمائے۔ امير ترين فٹ بالرز کی نئی فہرست میں يوونٹس کے کرسٹيانو رونالڈو کا دوسرا نمبر ہے۔ جو رواں سال اب تک 117 ملين ڈالر کما چکے ہيں۔

فہرست میں 86 ملين ڈالرز کيساتھ پی ايس جی کے نيمار جونيئر تيسرے، چوتھے نمبر پر کیلین ہيں۔

ليور پول کے اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے سينتيس ملين ڈالرز کمائے ان کی پوزيشن 5 ويں ہے ۔ پال پوگبا چھٹے، اينٹوئن گريز مين 7 ويں اور گيرتھ بيل کا نمبر آٹھواں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More