نیوزی لینڈ،سکول بس اور ٹرین میں تصادم، خاتون بس ڈرائیور سمیت بچہ ہلاک ، 40 زخمی

نوائے وقت  |  Sep 16, 2020

 نیوزی لینڈ کے شہر نیو نارتھ پامیراسٹون کے قریب بدھ کوٹرین اور سکول بس کے درمیان تصادم میں خاتون بس ڈرائیور سمیت ایک بچہ ہلاک 40 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں بس کی خاتون ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ فیلڈنگ ہائی سکول کی بس ڈرائیور ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ تب ہی بس پیچھے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پیش آیا۔پولیس اس حادثہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چھ بچوں کو پامیراسٹون نارتھ ہسپتال لایا گیا۔ پولیس کے مطابق ان بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ حادثے کے بعد ایمرجنسی سروس موقع پر موجود تھی۔ متعدد بچوں کے والدین اپنے بچوں کو لینے کے لئے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More