کالجز میں ایس او پیز کے مزید بہتر انتظامات کرنے ہونگے، سعید غنی

نوائے وقت  |  Sep 16, 2020

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایس او پیز کی صورتحال بہتر نظر آئی ہے، کالجز میں مزید بہتر انتظامات کرنے پڑیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ میں نے ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے15 تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایس او پیز کی صورتحال بہتر نظر آئی ہے، صوبے کے کالجوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے مزید بہتر انتظامات کرنے پڑیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اسکول میں بچی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گری، واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی، بچی کی موت میں اگر اسکول ذمہ دار ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More