آئندہ ورلڈکپ میں پاکستان کاٹیلنٹ دنیاکونظرآئےگا،عمران خان

سماء نیوز  |  Sep 16, 2020

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ مقابلےکی فضاء ميں بہتر ٹيلنٹ سامنےآتاہے،آئندہ ورلڈکپ میں پاکستان کاٹیلنٹ دنیاکونظرآئے گا۔

اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک ميں کرکٹ کےفروغ کيلئےيہ معاہدہ اہم ہے،معاہدےکےتحت پی ٹی وی کونشرياتی ليڈ ملےگی۔

وزيراعظم نےکہا کہ مقابلےکی فضاء ميں بہتر ٹيلنٹ سامنےآتاہے،نوجوان کھلاڑيوں کےٹيلنٹ کواجاگرکرنےکيلئےمواقعوں کی ضرورت ہے،اصلاحات کےعمل ميں مشکلات آتی ہيں۔ وزيراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ورلڈکپ میں پاکستان کاٹیلنٹ دنیاکونظرآئےگا۔

کرکٹ سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا ٹیلنٹ سسٹم کے بغیراوپرآتاتھا،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،مقابلےکی فضاءميں بہترٹيلنٹ سامنےآتاہے۔

عالمی کرکٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ آسٹریلیادنیائے کرکٹ کی سب سےکامیاب ٹیم ہے،آسٹریلیاکی کرکٹ ایڈمنسٹریشن بہترین ہے۔

وزيراعظم عمران خان نے کہا کہ ايک وقت تھا کہ جب پی ٹی وی خطےميں ليڈ کرتاتھا تاہم وقت کيساتھ تبديلی سےہی آگے بڑھ سکتے ہيں اور پی ٹی وی کی عظمت کو واپس لائيں گے کیوں عوام چاہتی ہے کہ پی ٹی وی مقابلےکی فضاء ميں دوسرےميڈياکامقابلہ کرے۔

عمران خان نے زور دیا کہ ملک ميں کرکٹ کےفروغ کيلئےيہ معاہدہ اہم ہے، معاہدےکےتحت2023تک ڈومیسٹک ميچزکےنشرياتی حقوق پی ٹی وی کےپاس ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More